«ہر گاہک کے ليئےايک انوکهى ذاتى خدمت،چاہے کوئى بهى مسئلہ يا موقع»
Home
Our Team
French
Arabic
Chinese
Farsi
Sorani
Punjabi
Russian
Urdu
staff address
meet the team
Grace McGillگریس میک گل
Grace McGill
يميل

امیگریشن اینڈ اسائلم کے قانون میں 12 سال سے زیادہ عرصہ کے تجربہ کی حامل خاتون وکیل ہیں، انہوں نے اپریل 2008 میں، اپنی ٹیم کے ہمراہ، سکاٹ لینڈ میں قانون کی ایک فرم میک گل اینڈ کمپنی بنائی جو کہ ریفیوجی اینڈ امیگریشن لاء میں خصوصی مہارت رکھتی ہے- امیگریشن کے کام کےحوالے سے، وہ اپنے پرائیویٹ گاہک کے ذاتی اور کاروباری دونوں پہلوؤں پر خصوصی توجہ دیتی ہیں، انٹری کلیئرنس، یورپین اپلیکیشنز -

Stephen Winterسٹیفن ونٹر
Stephen Winter

يميل

سٹیفن ونٹر ایک سالیسٹر اور سالیسٹر ایڈوکیٹ ہیں- گلاسگو یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد انہوں نے اسائلم اینڈ امیگریشن لاء میں خصوصی تربیت حاصل کرنےسے پہلے ہی مختلف قانونی امور پر عبور حاصل کرلیا تھا- وہ اس شعبے میں 7 سال تک کام کرتے رہے ہیں- وہ انگلش لاء میں دوہری قابلیت رکھتے ہیں اور انہوں نے ایل ایل ایم (ہیومن رائیٹس) کیا ہوا ہے- سٹیفن سالیسٹر ایڈوکیٹ ہیں جس کی وجہ سے انہیں سیشن کورٹ میں بھی پریکٹس کرنے کی اجازت ہے-

Fran Baxterفرین بیکسٹر
Fran Baxter

يميل

گریس میک گل کے ساتھ 12 سال پہلے کام شروع کیا- فرین، گریس کی ٹیم کا ایک اہم جزو رہی ہیں، وہ گایکوں کے ساتھ ان کے معاملات میں شروع سے آخر تک بڑی قربت کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں- وہ ایک کوالیفائیڈ معاون وکیل ہیں- جو قانون کے اس شعبہ میں خاص مہارت رکھتی ہیں- بیرونی ممالک میں انگلینڈ کے سفارت خانوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر واسطہ پڑنے کی وجہ سے، انٹری کلیئرنس کے معاملات میں ان کا خاصہ تجربہ ہے- اپنے گاہکوں کے کاموں میں باقاعدگی کو یقینی بنانے کی خاطر، وہ اس فرم کی آئی ٹی ٹیم کی رہنمائی بھی کرتی ہیں-

Darren Stevensonڈیرن سٹیونسن
Darren Stevenson

يميل

ڈیرن نے 6 سال تک ہوم آفس میں کام کرنے کے بعد اس فرم میں شمولیت اختیار کی، ہوم آفس کی ملازمت کے دوران وہ سیکریٹری آف سٹیٹ کی جانب سے متعلقہ کیسوں کے سلسلہ میں اسائلم اینڈ امیگریشن ٹرائبونل میں باقاعدگی سے پیش ہوتے رہے ہیں- قانون کی ڈگری حاصل کر لینے کے بعد، اب وہ لیگل پریکٹس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کرنے کیلئے زیر تعلیم ہیں، جس کی وجہ سے وہ پر امید ہیں کہ جلد ہی وہ سالیسٹر بن جائیں گے-

Tim Gooddy ٹم گڈی
Tim Gooddy

يميل

ٹم نے ڈوور میں بطور امیگریشن آفیسر کے اپنی ملازمت کا آغاز کرتے ہوئے ہوم آفس کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں عرصہ 37 سال تک خدمات سر انجام دیں، ملازمت کے آخری 17 سالوں میں وہ پہلے ہیتھرو میں اور بعد میں ایڈن برگ میں چیف امیگریشن آفیسر کے عہدے پر تعینات رہے ہیں- ٹم کو اس عرصہ کے دوران امیگریشن کنٹرول سے متعلق کئی معاملات کو نمٹانے کا موقع ملا، بشمول پورٹ ورک، غیرقانونی طور پر اس ملک میں آنے والے لوگوں کے خلاف قانونی نفاذ، اپیلوں اور ویزہ آفیسر کے تجربے کے- ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے مسز میک گل کے پاس جزو وقتی ملازمت اختیار کرلی اور اپنے وسیع تجربہ کی روشنی میں گاہکوں کی ہوم آفس میں دائر کی جانے والی درخواستوں کے سلسلہ میں ان کی رہنمائی و مشاورت کا کام شروع کردیا-

 
Admin&Mgmt
Dorothy Hunterڈروتھی ہنٹر
Dorothy Hunter

يميل

ڈروتھی فرم کی منیجر ہیں اور انتظامی و بندوبستی ٹیم کی سربراہی کے فرائص سر انجام دے رہی ہیں- ڈورتھی عرصہ 9 سال سے گریس کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور دونوں دفاتر کے معاملات کو ہموار رکھنا ان کی ذمہ داری میں شامل ہے، بشمول تمام مالی معاملات کے-

Admin Teamٹيم کا ارم
پيميل

(سحيحيسار )
Vicky Douglas, Norma Thomson and Louise Ward