«ہر گاہک کے ليئےايک انوکهى ذاتى خدمت،چاہے کوئى بهى مسئلہ يا موقع»
Home
Our Team
French
Arabic
Chinese
Farsi
Sorani
Russian
Russian
Turkish
Urdu
Address Panel
ّمیک گل اینڈ کمپنی اپنی وکالت کو ایک دوستانہ اور قابل عمل اخلاقی اصولوں پر چلانے میں فخر محسوس کرتی ہے- ہم اپنے گاہکوں کے ساتھ والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں اور ہماری حقیقی تسکین ان کی کامیابی کے اندر پوشیدہ ہے-

گلاسگو اور ایڈن برگ کے دفاتر میں، ہمارا عرصہ 12 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے جس میں ہم امیگریشن، نیشنیلٹی اور ریفیوجی لاء کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت فراہم کرتے ہیں، ٹرائبونل اورسیشن کورٹ ایڈن برگ میں؛ ہاؤس آف لارڈز اور یورپین کورٹ آف ہیومن رائیٹس میں ابتدائی اپیل دائر کرنے سے لیکر اپیل کی آخری سٹیج تک ہماری یہ مشاورت آپ کے ساتھ رہتی ہے-

انٹری کلیئرنس کیلئے دائر کی جانے والی درخواستوں کے حوالے سے ہم خاطر خواہ تجربہ رکھتے ہیں اور اس میں ہماری کامیابی کی شرح بہت زیادہ ہے- یو کے امیگریشن قوانین کی نئی بزنس کیٹیگریز کے حوالے سے، ہم مقامی قانون دانوں اور اکاؤنٹنٹس کے ساتھ نہایت مربوط طریقے سے کام کرتے ہیں تاکہ اپنے گاہکوں کی انگلینڈ میں رہنے کے سٹیٹس کیلئے دائر کی جانے والی درخواستوں میں آسانی پیدا کی جا سکے- رائل بینک آف سکاٹ لینڈ اور اپنے رفقاء کار کی معاونت کی بناء پر، ہم اپنے گاہکوں کو ان کی رقوم اور اثاثوں کے تحفظ کیلئے مکمل مالی مشاورت فراہم کرتے ہیں-

مختلف کالجوں کے ساتھ قریبی روابط رکھنے کی بناء پر، ہم ان سٹوڈنٹ اپلیکیشنز کے حوالے سے خصوصی مہارت رکھتے ہیں، جو انگلینڈ میں اپنی تعلیم شروع کرنا چاہتے ہیں یا پھر، وہ یہاں پر تعلیم و تربیت مزید جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں-

زبان کی مشکلات کی صورت میں ہمارے گاہکوں کی مدد کیلئے ہمارے پاس ترجمانوں کی ایک ٹیم موجود ہے جو ہمارے ساتھ بڑی قربت سے کام کرتے ہیں- جس کی وجہ سے ہمارے ساتھ گفت و شنید کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے- ہماری بھرپور کوشش ہے کہ، الجھن کو آسان بنایا جائے-